واشنگٹن،19جون؍(ایس اونیوز/آئی این ایس انڈیا)امریکہ میں والدین کی جانب سے معاشی مدد کے بدلے میں 14سالہ لڑکی کو بڑی عمر کے ایک شخص کو بطور تحفہ دینے کے الزام میں تین افراد کے خلاف مقدمہ قائم کیا گیا ہے۔پولیس نے نے 43سالہ ڈینیئل اور اس کی 42سالہ بیوی سیویلا کوگرفتار کیا جو اس نوجوان لڑکی کے والدین ہیں۔پولیس نے 51سالہ لِی کیوپلان کو بھی حراست میں لیا ہے۔پنسلوینیا میں واقع اس شخص کے گھر سے چھ ماہ سے 18سالہ کی عمر کی مزید 11لڑکیاں برآمد کی گئیں۔یہ سب ایمش ہیں تاہم عدالتی ریکارڈ سے واضح نہیں کہ یہ کہاں سے آئی ہیں۔ایمش دراصل ایسے عیسائیوں کو کو کہتے ہیں جو بہت سادگی سے رہتے ہیں۔ اور روایتی ہونے کے ساتھ ساتھ انھیں جدید ٹیکنالوجی ٹیلی وژن، کار اور کمپیوٹرز کا استعمال بہت کم کرتے ہیں۔جبکہ لڑکی کے والدین پر جنسی جرم سے متعلق سازش کی فردِ جرم عائد کی گئی۔ دونوں پر اپنے ہی بچوں کے مستقبل کو خطرے میں ڈالنے کی بھی فردِ جرم عائد کی گئی۔عداتی دستاویز کے مطابق یہ جوڑا مالی مدد کیے جانے کے باعث کافی شکر گزار تھا۔انہوں نے تسلیم کیا کہ وہ اپنے بیٹی کو اس شخص کو دیا جبکہ انٹر نیٹ پر موجود مواد سے انھیں لگا کہ ایسا کرنا قانونی ہوگا۔عدالتی ریکارڈ کے مطابق یہ لڑکی اب 18برس کی ہے جبکہ کاپلان کے پاس جانے بعد وہ حاملہ ہو گئی۔ 17برس کی عمر میں وہ دوسری بار حاملہ ہوئی۔اس مقدمہ کی سماعت دو اگست سے شروع ہو گی۔